اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیرجنگ نے اعتراف کیا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ ،اسرائیل کا دشمن نہيں ہے- صیہونی وزیرجنگ نے مزيد کہا کہ شام میں سرگرم دہشتگرد گروہ النصرہ کے اقدامات اسرائیل کے مفاد میں ہيں- موشہ یعالون نے حزب اللہ کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی ناتوانی کا اعتراف بھی کیا- صیہونی حکومت کے وزیرجنگ کے اعتراف کے مطابق شبعا فارم کے مقبوضہ علاقے میں حزب اللہ کی حالیہ کاروائي کے سامنے اسرائیلی فوج بھونچکا رہ گئي- صیہونی وزیرجنگ کا دہشتگردوں کی حمایت کااعتراف ایسے عالم میں سامنے آیا ہے کہ اس سے پہلے شام میں موجود دہشتگردوں کی ایک تعداد مقبوضہ جولان ميں واقع اسرائیلی اسپتالوں میں علاج کے لئے پہنچائي گئي ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲